دل نہیں لگا
Poet: UA By: UA, Lahoreدل کو بڑا سمجھایا پر دل نہیں لگا
دل کام میں الجھایا پر دل نہیں لگا
رت بدلی اور موسم قدرے حسیں ہوا
گرچہ نظر کو بھایا پر دل نہیں لگا
نئے راستوں پہ چلنا دلچسپ ہے مگر
خود کو بہت چلایا پر دل نہیں لگا
ہم کو نہ راس آئی نئے دور کی روایت
گو آپ نے اکسایا پر دل نہیں لگا
عظمٰٰی ہمارے دل نے تکمیل کے لئے
دل کا نگر بسایا پر دل نہیں لگا
More General Poetry






