Add Poetry

دل کی حالت سنبھلے گی ہم سنبھل جائیں گے

Poet: UA By: UA, Lahore

دل کی حالت سنبھلے گی ہم سنبھل جائیں گے
بگڑے حالات بدل جائیں ہم بھی بدل جائیں گے

آنکھوں کو اشکوں سے کچھ دیر ذرا نم رہنے دو
کچھ دل کو بہلا لیں گے کچھ ہم بہل جائیں گے

رقیب کے ایک اشارے پہ ہم اور یہاں نہ آئیں گے
دل کی محفل سے دل والے کیسے نکل جائیں گے

ہم چاہنے والے ہیں بندہ پرور ٹلنے والے نہیں
یہ تماری سوچ ہے جاناں ہم بھی ٹل جائیں گے

عظمٰی خوفزدہ نہ کر لوگوں کو ڈراؤنی باتوں سے
جن کے دل نازک ہیں وہ سب لوگ دہل جائیں گے

Rate it:
Views: 567
27 Mar, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets