دل
Poet: mubeen nisar By: mubeen nisar, Islamabadاٹھا رکھا ہے دل سنگ گراں کی طرح
دیا ہے قدرت نے بھی احساں کی طرح
دل کے معاملے سمجھ نہیں آتے
گہرے ھیں بحر بیکراں کی طرح
اکثر خدا بھی رہتا ہے اس میں آکر
کعبے جیسا یہ بھی ہے مکاں کی طرح
دھڑکے تو اک جہاں اس میں آباد
جو رکے تو پتھر بے جاں کی طرح
ایماں جو دوڑے خون بن کر
دھڑکتا ہے دل مسلماں کی طرح
غیر سے بڑھائے جو راہ و رسم
فاسق ہے کافر کے ایماں کی طرح
More General Poetry






