ایسے بھی محبت کی سزا دیتی ہے دنیا
مرجائے تو جینےکی دعا دیتی ہے دنیا
ہم کون سے مومن تھے جو الزام نہ سہتے
پتھر کو بھی بھگوان بنا دیتی ہے دنیا
یہ زخم محبت کا دیکھانا نہ کسی کو
لاکر سرے بازار سجا دیتی ہے دنیا
قسمت پہ کرو ناز نہ اتنا بھی فقیرو
ہاتھوں کی لکیروں کو مٹا دیتی ہے دنیا
مرنے کے لئے کرتی ہے مجبور تو لیکن
جینے کے طریقے بھی سیکھا دیتی ہے دنیا