دن میں جس کو پانا بس اک سپنا ہوتا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

دن میں جس کو پانا بس اک سپنا ہوتا ہے
رات میں اکثر وہ پل ہی بس اپنا ہوتا ہے

دل کی ایسی چاہت جو کہ حسرت میں ڈھل جاتی ہو
سچ ہو جانے پر بھی لگتا سپنا ہوتا ہے

شب کی تنہائی میں جو شدت سے یاد آتا ہے
وہ بے گانہ لمحہ بھی تو اپنا ہوتا ہے

دن بھر کی اذیت پہ اکثر حاوی رہتا ہے
جیون بھر کا وہ پل جو بس اپنا ہوتا ہے

بھول ہی جانا ہوتا ہے عظمٰی صبح کے آتے ہی
رات کی آنکھوں نے جو دیکھا سپنا ہوتا ہے
 

Rate it:
Views: 442
14 Mar, 2011