Add Poetry

دولت علم دے،اے خدا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Islamabad

دولت علم دے،اے خدا
اے خدا۔۔۔۔دے مجھے توں علم و ہنر کی دولت
اس قدر دے کے سمندر کا ھو جیسے پانی
علم کی پیاس،ھوس سے بھی ھے آگے میری
مجھکو معلوم ھے جو علم سے خالی ھے یہاں
اس کی اس جگ میں حقیقت میں نہیں ھے عزت
زندگی علم کی برکت سے حسین ھوتی ھے
ورنہ ھےبے علم کی عزت تو نہیں ھوتی ھے
جستجو میں ھوں کہ میں علم کو حاصل کرلوں
اس کو ہر وقت دعاؤں میں،میں شامل کرلوں
علم ھو پاس تو مایوسی نہ،رسوائی ھے
علم آ جائے تو دنیا میں پزیرائی ھے
زندگی،بندگی بنتی ھے اسی نعمت سے
سرفراز آدمی ھو جاتا ھےپھر جنت سے

Rate it:
Views: 429
18 Sep, 2012
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets