Add Poetry

دَر حمیّت میں اُس سے مِلا ہوں بہت

Poet: محمد فہیم الدین نادر عمری By: محمد فہیم الدین نادر عمری, GULBARGA

دَر حمیّت میں اُس سے مِلا ہوں بہت
دَر حقیقت میں اُس سے سِوا ہوں بہت

’’ صنفِ نازک پہیلی ‘‘ نہیں حل ہوئی
میں سنا ہوں بہت ، میں پڑھا ہوں بہت

کامیابی وراثت نہیں ہے مری
ہر قدم مشکلوں سے لَڑھا ہوں بہت

اے قمر ! تیرے چہرے بہت ہیں مگر
میں فلک ہوں تجھے جانتا ہوں بہت

اک زمانہ ہوا ہم ملے ہی نہیں
دوستوں سے مرے میں خفا ہوں بہت

ہر منافق رہے دور مجھ سے بہت
دشمنوں سے مرے آشنا ہوں بہت

لذّتیں مل گئیں ہر گنہ میں بہت
کیا سزا ہے مری سوچتا ہوں بہت

اے الہی بچا لے پکڑ سے تری
خوف کھاتا ہوں میں ، کانپتا ہوں بہت

تم بتا دو خطا کیا ہے نادرؔ مری
خود میں اپنی خطا بھولتا ہوں بہت

Rate it:
Views: 266
10 Oct, 2016
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets