Add Poetry

دِل دَکھاؤ گے دِل دَکھے گا بھی ۔۔۔۔

Poet: UA By: UA, Lahore

دِل دَکھاؤ گے دِل دَکھے گا بھی
دِل جلاؤ گے دِل جلے گا بھی

میں کوئی کانچ یا پتھر تو نہیں
یہ میرا دِل کوئی کھلونا نہیں

تَم سمجھتے ہو کوئی پتھر ہوں
یا سمجھتے ہو میں کھِلونا ہوں

سنگ ہے آئینہ، مے خانہ ہے
میرا دل، دل نہیں کھلونا ہے

دل سے جب چاہو کھیل کے توڑو
چاہو جب آئینے سے رَخ موڑو

چند لمحے یہاں قیام کرو
اور مے خانہء دِل کو چھوڑو

توڑ کے چھوڑ کے منہ موڑ کے جب جاؤ گے
تو کہاں میرے دل میں دل کا سکوں پاؤ گے

ایک تنہا شکستہ دِل بھلا ہنسے کیسے
کیسے خوشیاں منائے اور مَسکرائے کیسے

روئے بِن کیا سکون پائے گا
کیسے خوش ہو کے مَسکرائے گا

خود ہی دِل جلاتے دِل دَکھاتے ہو
اور کہتے ہو دِل جلاؤ نہ

مجھ سے کہتے ہو مَسکراؤ نہ
جان۔۔۔! ایسے تو دِل دَکھاؤ نہ

میں کوئی کانچ یا پتھر تو نہیں
یہ میرا دِل کوئی کھِلونا نہیں

دِل دَکھاؤ گے دِل دَکھے گا بھی
دِل جلاؤ گے دِل جلے گا بھی

Rate it:
Views: 513
16 Nov, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets