ہوا نے تو اک دن مجھے ڈھونڈنے کی بڑی کوششیں کیں
مِرے گھر کے اندر بڑی دیر جھانکا
مرے جسم کے ہر طرف گھون آئی
مگر میری موجودگی کے سوا بھی مجھے مل نہ پائی
کہ میں اپنے دل میں کسی اور کو یوں بسائے ہوئے تھا
کہ میں گھر میں موجود ہو کر بھی شاید وہاں پر نہیں تھا
ہوا کو بڑی دیر سے یاد آیا
کہ وہ مجھ کو چھو کر تو گزری تھی شاید
مگر مجھ سے مل کر کسی اور کا اس کو دھوکہ ہوا تھا
مگر مجھ سے مل کر کسی اور کا اس کو دھوکہ ہوا تھا