دھیان
Poet: Asad By: Asad, mpk جاتا نہیں کسی اور طرف دھیان کیا کیجئے
یہ دل فقط تمھارا ھے پھر گمان کیا کیجئے
ھم تمھارے دائم تھے اور ھمیشہ رھیں گے
اب ھمارے پیار پے شک گمان کیا کیجئے ؟؟؟
دل تو نچھاور کر چکے اپنی جان فدا تجھ پر
اور باقی کیا رھ گیا اب قربان کیا کیجئے ؟؟
ھم کو ایک مطلب ھے یار فقط تجھ سے
ھم کو غیر سے کیا تعلق احسان کیا کیجئے
تم سا کوئی حسین نہیں اہل جھان میں
پھر گوھر کیا کیجئے مرجان کیا کیجئے ؟؟
لائیے کہاں سے ڈھونڈ کر کوئی عیسا ابن مریم
اس عشق لا دوا کا اسد دل نادان کیا کیجئے ؟؟؟
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad