کیوں اپنوں کا لہو بہاتے ہو
کیوں دوزخ میں گھر بناتے ہو
گود ماؤں کی اجاڑ کر آخر
کیا دنیا کو دکھاتے ہو
معصوموں پر کرکے وار
کیوں اپنوں کو ستاتے ہو
غیروں کے لئے جاں اپنی دے کر
کیا اپنی نسل کو سکھاتے ہو
اسلام تو دیں ہے محبت کا امن کا
تم دہشت کیوں پھیلاتے ہو
اس میں تحفظ ہے ساری انسانیت کا
کیوں پھر خون کی ندیاں بہاتے ہو
مسلم سب ہیں بھائی بھائی
کیوں پھر ان کو رلاتے ہو
سیدھی راہ ہے قرآں و سنت کی
کیوں اوروں کی راہ پہ جاتے ہو