Add Poetry

دہقان

Poet: Hassan Kayani By: Hassan Kayani, Leeds(UK)

میرے ملک کی معیشت کو سہارا دینے والے دہقان بڑھتے چلو
عوام پاکستان کو خوراک دینے والےمیزبان بڑھتے چلو

وطن کی مٹی میں خو شبو بکھیرنے کے لیے
کھیتوں میں ھل چلاتے رھو اوربڑھتے چلو

زمین کے مجاھدو تازہ ھری سبزیاں اگاتے رھو
اپنی زرخیز مٹی سے سونا اگلتے بڑھتے چلو

نور صبع کو اپنی کھیتوں کے بیچ دیکھنے والو
سورج کی کرنوں کو خوش آمدید کہتے بڑھتے چلو

ساگ ک روٹی اور لسی سے اپنی پیٹ پوجا کرتے رھو
اپنے وطن کو رنگین پھولوں سے سجاتے بڑھتے چلو

اھل خاندان کو فصل کی کٹوتی میں شامل کرتے رھو
اپنے بچوں کے لیے حلال کی روزی کماتے بڑھتے چلو

ا پنے باغوں میں زائقے دار اور میٹھے پھل پیدا کرتے رھو
باہر کی منڈیوں میں وطن کا نام روشن کرتے بڑھتے چلو

Rate it:
Views: 299
29 Mar, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets