دیار شوق لا مکاں
Poet: UA By: UA, Lahoreدیار شوق لا مکاں ہے محدود نہیں ہے
یہ کاروان اک مقام تک محدود نہیں ہے
یہ مکاں سے لامکان کی منزل کا راہی ہے
یہ بحر بیکراں ساحل تلک محدود نہیں ہے
اگرچہ میری دسترس میں ذخیرہ الفاط کم ہے
میری سوچ میں تخیل کا خزانہ محدود نہیں ہے
میری تخلیق میری زندگانی کی کہانی ہے
زندگی مختصر صحیح مگر محدود نہیں ہے
جو مختصر الفاط میں آسانی سے سما جائے
یہ روداد زندگانی اس قدر بھی محدود نہیں ہے
جسے خون جگر دے کر محبت سے سجایا ہے
ہمارا یہ گلستان وفا حدوں میں محدود نہیں ہے
کمال ذوق نے عظمٰی جسے دل میں جگایا ہے
یہ جذبہ شوق میرے تک ہی محدود نہیں ہے
More General Poetry







