دیکھتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreادھر دیکھتے ہیں ادھر دیکھتے ہیں
انہیں دیکھتے ہیں جدھر دیکھتے ہیں
بہت دور تک اور بڑی دیر تک
قدم بہ قدم سر بسر دیکھتے ہیں
ان کو بھی شاید یہ معلوم نہ ہو
ہم کیوں انہیں اسقدر دیکھتے ہیں
نظر سے نظر تک نظر کے اثر تک
انہیں ہر جگہ جلوہ گر دیکھتے ہیں
ان کی نگاہوں میں جب دیکھتے ہیں
ہم اپنی نگاہ کا اثر دیکھتے ہیں
قلب و جگر میں روح و نظر میں
ہماری جگہ وہ کدھر دیکھتے ہیں
صدا وہ جو دل سے نکلتی ہے عظمٰی
اثر اس کا شام و سحر دیکھتے ہیں
More General Poetry






