دیکھے ہیں غزل نور ستارے حیران

Poet: Aisha Baig Aashi By: Aisha Baig Aashi, karachi

دیکھے ہیں غزل نور ستارے حیران
اک چاند نہیں چاند ہیں سارے حیران

ٹکرا کے کہاں جاتی ہیں سب لہریں بھاگ
دریاؤں کے ہوتے ہیں کنارے حیران

امّید ہوا کی بھی کہیں ہے موجود
ہیں راکھ میں ہر لمحہ شرارے حیران

ہر بار تدبُّر سے بدل دیں حالات
ہوتے ہیں لگن دیکھ خسارے حیران

عاشی مجھے تھاما ہے جنوں نے ہر بار
ہوتے ہیں خرد مند سہارے حیران

Rate it:
Views: 706
22 Mar, 2013