دیکھ لینا ایک دن تم مجھے گنواؤ گے

Poet: UA By: UA, Lahore

دیکھ لینا ایک دن تم مجھے گنواؤ گے
اور مجھے کھونے کے بعد تم بہت پچھتاؤ گے

اپنی بےقدری کے ہاتھوں تم نے کسے کھو دیا
یہ تم ۔۔۔! کبھی۔۔۔۔ شاید کبھی نہ جان پاؤ گے

ہم سے بے رخی کی عادت تمہیں بتائے گی
ہم کیا ہیں تمہارے لئے تم مان جاؤ گے

میری ہر ایک بات کی تردید کرتے رہنا
یہ سلسلہہ اے ہمنشیں کب تک چلاؤ گے

اپنی انا پرست طبیعت کے بر خلاف
جھک نہیں پاؤ گے تو ٹوٹ جاؤ گے

ہم تماری دسترس میں جب نہ رہیں گے
تب ہمیں بلاؤ گے لیکن بلا نہ پاؤ گے

عظمٰی جو گھٹن ہم نے اپنی جان پہ سہی
کیسے تمہیں بتا دیں تم سہہ نہ پاؤ گے

Rate it:
Views: 648
16 Apr, 2012