ذرا وہ چاند تو دیکھو کہ گھٹ گیا کتنا
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore,Pakistanتمھارے پیار سے یہ دل بہل گیا ہو گا
اداسیوں بھرا موسم بدل گیا ہو گا
شب فضاں کو ملے گی کبھی تو صبح نشاط
غموں کا دور مسرت میں ڈھل گیا ہوگا
چھپی وفا کو چلو ہم بیان کر ڈالیں
کہ وقت دور بہت کل نکل گیا ہوگا
جو میری آنکھوں میں جھانکا ہے غور سے تم نے
پتا تو میری وفا ؤں کا چل گیا ہوگا
وہ سنگ دل مرے حسن سلوک سے اک دن
یقیں ہے موم کی طرح پگھل گیا ہوگا
ذرا وہ چاند تو دیکھو کہ گھٹ گیا کتنا
جو حسن آج ہے اک روز ڈھل گیا ہوگا
نظام نو میں وہی ٹھوکریں ہیں اس کا نصیب
ہمیں گمان تھا مفلس سنبھل گیا ہوگا
گھمنڈ اس کا تو زاہد اگرچہ ٹوٹ گیا
کہاں جلی ہوئی رسی کا بل گیا ہوگا
More General Poetry






