رات بہت سرد ہے اور دل پگھل رہا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreرات بہت سرد ہے اور دل پگھل رہا ہے
 کیا ماجرا ہے آخر کیوں دل بدل رہا ہے
 
 سونے سے پہلے اور ہی حالات تھے مگر
 بیدار جب ہوئے تو لگا روپ ڈھل رہا ہے
 
 باہر نکل کے آسماں کی اور جو دیکھا تو
 تاروں کے ساتھ چاند بھی کیسا مچل رہا ہے
 
 دل نے کہا کہ لہروں کی موجیں بھی دیکھ لیں
 ساحل کی ریت پہ مگر پاؤں پھسل رہا ہے
 
 لیکن وہ منظر دور سے آ ہی گیا نظر
 پانی پہ عکس چاند کا دیکھا پھسل رہا ہے
 
 برسوں کی آرزو اچانک رنگ لائی تو
 دل ڈولنے لگا تھا لیکن سنبھل رہا ہے
 
 آئے تھے جو خیال میں وہ لفظ بکھرنے لگے
 یہ ہی وجہ ہے خامہ ذرا سست چل رپا ہے
 
 عظمٰی میری رگوں میں میری زندگی بن کے
 یہ کیسا درد ہے جو میرے ساتھ پل رہا ہے
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 