رات دن صبح شام میں گم ہوں گ
Poet: اےبی شہزاد By: AB shahzad, Mailsiرات دن صبح شام میں گم ہوں
اپنوں کے احترام میں گم ہوں
کرتا قرآن کی تلاوت ہوں
اپنے رب کے کلام میں گم ہوں
مرتے دم تک رہے گا میرا وہ
عشق ہے التزام میں گم ہوں
اپنی شہرت پہ ناز ہے مجھ کو
اس لیے اپنے نام میں گم ہوں
جرم ثابت نہیں ہوا میرا
جو لگا الزام میں گم ہوں
آگ بدلے کی ہے مرے دل میں
اپنے میں انتقام میں گم ہوں
دنیا داری کو جانتا میں نہیں
رہتا ہر وقت کام میں گم ہوں
چھوڑ شہزاد کیوں گیا ساجن
پیار کے اختتام میں گم ہوں
More Love / Romantic Poetry






