رات رات بھر باتیں کرنا
Poet: Muhammad Anwer Annu By: Muhammad Anwer, Karachiرات رات بھر باتیں کرنا
پیا رکرنا ایک دوسرے کو قریب کرنا
ہمیشہ ساتھ رہنے کے وعدے کرنا
صبح ہونے پر دعائیں کرنا
تم کو یاد ہے وہ زمانہ
وہ سردیوں کی راتیں اور ہماری باتیں
پیاری پیاری باتی پیار بھری باتیں
دور رہ کر جو کرتے تھے قریب کی باتیں
ایک دوسرے سے لپٹ کر
دور ہونے کا احساس بھلا کر
جو ہم کرتے تھے رات رات بھر باتیں
تم کو یاد ہے وہ باتیں
وہ میری اور تمہاری باتیں
وہ پیاری پیاری پیار بھری باتیں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






