رات کا سناٹا کتنا گہرا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreرات کا سناٹا کتنا گہرا ہے
 اور وقت بھی ٹھہرا ہے
 کیسے کوئی پہچانا جائے
 ہر چہرے پہ چہرہ پے
 کِسے خبر اندر کا حال
 سیدھا ہے کہ ٹیڑھا ہے
 روشن چہروں کے پیچھے
 کیسا گھور اندھیرا ہے
 خود سے ملنے کیسے آؤں
 ہر رستے پہ پہرہ پے
 کسی کی کار گزاری کا
 کسی کےسر پہ سہرا ہے
 بھولی بسری یادوں نے
 چاروں اور سے گھیرا ہے
 عظمٰی دل کے تاروں کو
 پھر آج کسی نے چھیڑا ہے
  
More General Poetry






