رزق کو پاک دیانت سے کیا جاتا ہے
Poet: ارشد ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiہو جو بھی کام صداقت سے کیا جاتا ہے
رزق کو پاک دیانت سے کیا جاتا ہے
ایسے ہر کام میں قدرت کی مدد ہوتی ہے
جس کا آغاز تلاوت سے کیا جاتا ہے
ایسے کاموں میں بھلا کیسے کبھی برکت ہو
جس کا آغاز خیانت سے کیا جاتا ہے
خیر کے کام سے اللہ بھی خوش ہوتا ہے
جو محمدﷺ کی وساطت سے کیا جاتا ہے
اب تو دینی ہو جو مزدور کو اس کی اجرت
اس کا اندازہ بھی غربت سے کیا جاتا ہے
More General Poetry






