Add Poetry

رفاقت

Poet: wasif uz zaman katib By: wasif uz zaman, bhimber AJ&K

سمجھ رہا ہے تو جن کو خیر خواہ اپنا
اسی زبان سے کہے گا حقیقی دشمن ان کو

وقت کے ساتھ یوں بدلیں گے تیرے آشنا
ساتھ ہو کر بھی سمجھ نہ پائے گا ان کو

یہ دستور دنیا ہے کہ حد میں رکھو سب کو
جو حد سے گزر جائیں سلام کہہ دو ان کو

تیری رفاقت تیری محبت کسی کام نہ آئی ترے
ایسے بکھرے وہ کہ سنبھال نا پایا تو ان کو

بہت کارگر ہوا ثابت جو کیا وار سب نے
پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھ سکا تو ان کو

ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کے چلتا ہے تو جن کے ساتھ
یاد کرکے بھی نہ یاد آئیں ایسا بھول جائے گا ان کو

انسانیت کو ڈھونڈ انسان کو چھوڑ اے کاتب
دل تیرا ہو دھڑکے ان میں،تلاش کر ان کو

Rate it:
Views: 405
16 Jan, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets