رفتہ رفتہ۔۔۔

Poet: Tariq Iqbal Haavi By: Tariq Iqbal Haavi, Lahore

رفتہ رفتہ اب خود کو سنبھال رہے ہیں
اُنھیں بھولنے کی عادت ہم ڈال رہے ہیں

اُنھیں ملنے کی بیقراری، اُنھیں دیکھنے کی حسرت
اُنھیں مل کر تو ہم اور بھی نڈھال رہے ہیں

وہ حسین ہے تو حُسن پہ ذوال لازم ہے مگر
ہم شاعر تو سدا ہی لازوال رہے ہیں

غیروں کی کہاں جرات کہ نظر بھی اُٹھا کے دیکھیں
خود اپنے ہیں جو پگڑیاں اُچھال رہے ہیں

رسوائی ہے حال و ماضی اور مستقبل میخانہ
تینوں حالتوں میں "حاوی" ہم بے حال رہے ہیں
 

Rate it:
Views: 509
04 Feb, 2015