رنگ برنگی تتلیاں

Poet: UA By: UA, Lahore

روز ہی تنہائی میں کچھ سوچنے لگتا ہوں میں
پھر انہی سوچوں کو لیکر بھاگتا پھرتا ہوں میں

میری نگاہوں سے اوجھل ہونے لگتا ہے دوبدو
جب کسی سائے کو پیکر جاننے لگتا ہوں میں

جب گلوں پر ڈولتی ہیں رنگ برنگی تتلیاں
ایسے منظر کو نگاہوں میں سجا لیتا ہوں میں

رات کی تنہائی میں جب سارے دن کی شورشیں
مجھ کو پریشاں کرتی ہیں خوب رو لیتا ہوں میں

جب مجھے ناگن شب خواب میں ڈسنے لگے
آنکھیں کھولتا ہوں اور نیند کھو دیتا ہوں میں

Rate it:
Views: 632
02 Dec, 2008