رونق محفل
Poet: اسد جھنڈیر By: اسد جھنڈیر, mirpurkhas ہنسو مسکراؤ کہ دل چاھتا ھے
اور قریب آؤ کہ دل چاھتا ھے
یہ قربتیں محبت کا پیام دیتی ہیں
فاصلے گھٹاؤ کہ دل چاھتا ھے
کیوں اداس بیٹھے ہو اور کسلیئے
سارے غم بھلاؤ کہ دل چاھتا ھے
کب سے ہیں مشتاق تیری دید کو
ابتو جلوہ دکھاؤ کہ دل چاھتا ھے
لو وہ آ گئے رونق محفل
جشن مناؤ کہ دل چاھتا ھے
کیوں حشر کل پنہاں رکھتے ہو
پردہ اٹھاؤ کہ دل چاھتا ھے
عہد سے اپنے پھرتے ہو کیونکر
وفا توڑ نبھاؤ کہ دل چاھتا ھے
اسد کے غموں کو بھاڑ میں ڈالو
بس ہنسو مسکراؤ کہ دل چاھتا ھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad