دلوں کا روگ بن جانا محبت کی سزا ہونا
نہیں اچھا اچانک یوں تیرا مجھ سے جدا ہونا
فقط اک بار تو کہہ دو کہ تم میرے لئے ہو پھر
بھلے ناراض ہو جانا بھلے تم بے وفا ہونا
مجھے جب یاد تم آنا ہمیشہ یاد ہی آنا
مگر دیکھو نمازوں کی طرح نہ تم قضا ہونا
تمہاری جان کے دشمن ابد تک تم کو مانگیں گے
مچلتی ہے جو ہونٹوں پہ ہمیشہ وہ دعا ہونا
کبھی تنہا جو بیٹھو گے تمہیں بھی یاد آئیگا
ذرا سی چھیڑ پر تیرا وہ ساجد سے خفا ہونا۔