رہتا ہے میرے ساتھ نہ تنہا دکھائی دے

Poet: Dastagir Nawaaz By: Dastagir Nawaaz, Hyderabad

رہتا ہے میرے ساتھ نہ تنہا دکھائی دے
میری رگوں میں کوئی گزرتا دکھائی دے

کب سے بھٹک رہا ہوں محبت کی راہ پر
منزل کا کچھ پتہ ہے نہ رستہ دکھائی دے

باطن ہے داغدار کہاں دیکھتے ہیں ہم
ظاہر میں ہر کوئی ہمیں اچھا دکھائی دے

میں تو سکون سے ہوں مگر دل کی خیر ہو
بے شک دھواں کہیں مجھے اٹھتا دکھائی دے

تاریکیوں کا راج ہے شام وسحر یہاں
دنیا کو اک چراغ تو جلتا دکھائی دے

تعبیر خواب کی مرے تو ہی بتا نواز
ہاتھوں میں ہر امیر کے کاسہ دکھائی دے

Rate it:
Views: 699
07 Aug, 2017