Add Poetry

زمانے کے سَبھی غَم میرے اَندر آ کے مِلتے ہیں

Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, میانوالی

زمانے کے سَبھی غَم میرے اَندر آ کے مِلتے ہیں
میں صحرا ہوں کئ مُجھ سے سَمَندر آ کے مِلتے ہیں

اُنہیں تو مُجھ سے رہنا چاہیۓ تھا دُور قوسوں دُور
اُنہیں مُجھسے جو نفرت ہے تو کیونکر آ کے مِلتے ہیں

محبت پہلے جنت ہے تو پھر ہے بعد میں دوزخ
حشر ایسا جہاں پر سارے محشر آ کے مِلتے ہیں

مُجھے مُلاں بتا نا تُو قیامت کا کوئ منظر
ہجر والوں سے روز ایسے ہی منظر آ کے مِلتے ہیں

مرے شاید محلے میں کُھلا ہے کوئ میخانا
جو آتے جاتے میکش مُجھ سے اَکثر آ کے مِلتے ہیں

وہ سب میری نظر میں تو مقدر کے سکندر ہیں
جِنہیں بیٹھے بِٹھاۓ گھر میں دِلبر آ کے مِلتے ہیں

کِسی مَجنُوں کی رُوح باقرؔ مرے اَندر سمائ ہے
یہ مُجھ سے خواب میں اَکثر جو پتھر آ کے مِلتے ہیں

Rate it:
Views: 753
24 Aug, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets