زمین دیکھتے آسمان دیکھتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

زمین دیکھتے آسمان دیکھتے ہیں
یہاں دیکھتے ہیں وہاں دیکھتے ہیں

جو ظاہر میں آنکھیں نہیں دیکھ پاتیں
باطن میں ہم وہ جہاں دیکھتے ہیں

جِسے پڑھ کے بھی تَم نہیں جان پائے
عیاں خود پہ وہ داستاں دیکھتے ہیں

جِسے ہم حقیقت سمجھتے رہے ہیں
اَسے وہ محض اِک گَماں دیکھتے ہیں

ہم ّعظمٰی تخیل میں کھوئے ہوئے
نہ پوچھو کہ خود کو کہاں دیکھتے ہیں

Rate it:
Views: 645
18 Jan, 2013