زمیں کی آگ بجھ جائے کہیں
Poet: Shama By: Shama Chaudhry, walesغضب ہے تیرگی بھی جل اُٹھی ہے اب
نظر میں اک نی ہلچل اُٹھی ہے اب
زمیں کی آگ بجھ جائے کہیں تو اب
گھٹا پاگل کوئی پل پل اُٹھی ہے اب
شجر جھو مے فضا مہکی ہوا بہکی
بہار آئی عجب ہل چل اُٹھی ہے اب
چھپا سکتا نہیں ہے دل کی دھڑکن وہ
نظر اس کی بڑی بے کل اُٹھی ہے اب
اُسی کو ہم نے چاہا جستجو بھی کی
مگر وہ آرزو بھی چل اُٹھی ہے اب
More General Poetry






