زندگی خوشیوں بھرا گیت ہو گئی ہے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamجب سے ہمیں تم سے پریت ہو گئی ہے
زندگی خوشیوں بھرا گیت ہو گئی ہے
پچھلے سانحہ سےسنبھل نہ پایاتھا
کے نازل اک نئی مصیبت ہو گئی ہے
جواپنےچاچا سےمیری برائی کرتی ہے
مجھ پہ ظاہر اس کی حقیقت ہو گئی ہے
اس کی باتوں کا دل پہ کچھ ایسا اثر ہوا
لگتا ہے مجھےاس سےپریت ہو گئی ہے
پہلے جسےاصغر کہ نام سےنفرت تھی
آج وہی حسینہ میری من میت ہو گئی ہے
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






