زندگی میں لوگ آتے جاتے ہیں

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

اپنی زندگی میں لوگ آتےجاتے ہیں
روتےآتے ہیں مسکراتےجاتےہیں

پیارے لوگوں کوپلکوں پہ بٹھاتےہیں
کچھ تو سیدھےدل میں چلےجاتےہیں

نا جانے ان لوگوں کو کیا کہوں جو
بن بلائےمہمان مجھے ستائےجاتےہیں

میرے دل میں لوگ آئے جاتےہیں
میرے دل کی رونق بڑھائےجاتے ہیں

اے اصغر کے دل اب کہیں اور چل
میں اور میرا دل یہ گانا گائےجاتےہیں

Rate it:
Views: 320
10 Jul, 2011