زندگی کیا ہے اک بھروسہ ہے

Poet: آصف علی By: Asif Ali, Karachi

دل میرا تیرا نام جھپتا ہے
سر میرا تیرے آگے جھکتا ہے

تیرے ہی دم سے میرا چرچا ہے
تجھ سے ہی میرا نام اونچا ہے

تیری خاطر ہی میرا سجدہ ہے
تیری ہی یاد میرا شیوہ ہے

تیری خاطر ہی سانسیں باقی ہیں
زندگی کیا ہے اک بھروسا ہے

آصف تجھ کو خبر نہیں کچھ بھی
ذہن ناقص ہے دل تو بچا ہے

Rate it:
Views: 790
07 Jun, 2016