زندگی کی راہ میں حادثات آتے ہیں

Poet: kashif imran By: kashif imran, Mianwali

جیون میں انساں کے ہر قسم کے حالات آتے ہیں
کبھی خوش کُن ، کبھی دکھ بھرے لمحات آتے ہیں

زندگی گذر رہی ہو جس طرح اور جن کے ساتھ
اسی طرح کے ذہن میں جذبات آتے ہیں

جان لیوا جو ہوتے ہیں ایسے بھی اکثر
زندگی کی راہ میں حادثات آتے ہیں

کسی کی زندگی کو بدل دیتے ہیں جو یک دم
ایسے بھی کبھی جیون میں واقعات آتے ہیں

جواب جن کا کسی کے پاس بھی نہیں ہوتا کاشف
انساں کے ذہن میں کبھی ایسے سوالات آتے ہیں

Rate it:
Views: 458
19 Sep, 2016