زندہ دل
Poet: UA By: UA, Lahoreسکھ تو سب کے سانجھے ہیں
 سکھ تو سب کے سانجھے ہیں
 
 گر تم نے دکھ دیکھے ہیں
 تو ہم نے بھی دکھ دیتے ہیں 
 
 ہنستے بستے گاتے چہرے
 اکثر دھوکہ دیتے ہیں
 
 جیسے کوئی بھی غم 
 اپنی آنکھوں سے نہ ٹپکا ہو
 
 لیکن ان کے دل سے پوچھو
 تو ہر دھڑکن کہتی ہے
 
 ہم بھی آخر انساں ہیں
 ہم نے بھی دکھ دیکھے ہیں
 
 ہنستے گاتے ہیں تو کیا
 ہم بھی دکھ تو سہتے ہیں
 
 دکھی تو ہم بھی ہیں لیکن
 ہم ہنستے گاتے رہتے ہیں
 
 اسی طرز پہ جینے والے
 زندہ دل کہلاتے ہیں
 
 دکھ میں بھی مسکانے والے
 زندہ دل کہلاتے ہیں
 
 نفرت کی بھٹی میں جل کر
 پیار کی جوت جگاتے ہیں
 
 مٹی میں مل کر بھی آخر
 پیار کے پھول کھلاتے ہیں
 
 گیت خوشی کے گاتے ہیں
 خود بھی خوش رہنا چاپتے ہیں
 
 اوروں کو بھی ہنساتے ہیں 
 دنیا میں مانے جاتے ہیں
 یہ زندہ دل کہلاتے ہیں
More General Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 