زکرِ شبِ فراق سے وحشت اُسے بھی تھی
Poet: imran Gohar By: imran Gohar, Faisalabadذکرِ شبِ فراق سے وحشت اُسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اُسے بھی تھی
مجھ کو تھا شوق دیدِ نو جمال کا اگر
رستہ بدلنا روز ہی عادت اُسے بھی تھی
مجھ سے کٹا تو شہر میں کیونکربساہوگا
دُشمن تھا اگر شہر عداوت اُسے بھی تھی
کب تک وہ درد بانٹتا انسان تھا آخر
زخموںسےمیرےتھوڑی کراہت اُسےبھی تھی
راہِ وفا سے اُس نے قدم موڑ تو لئیے
لیکن وہ مضطرب تھا ملامت اُسے بھی تھی
ترکِ وفا کا فیصلہ اُس کا ہی تھا گوہر ؟
یا تھی یہ خود فریبی چاہت اُسے بھی تھی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad