Add Poetry

ساتھ مجھ کو ترا ملا ہوتا

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

ساتھ مجھ کو ترا ملا ہوتا
بس کیا کچھ نہیں ہوا ہوتا

میں تڑپتا رہا سہارے کو
تیرا ہی مجھ کو آسرا ہوتا

میری قسمت ہی بس سنور جاتی
دل میرا درد آشنا ہوتا

آرزو بس رہی تیری مجھ کو
میرا یہ مدعا روا ہوتا

غیر سے التفات نہ میرا
ورنہ اٌس کا پتہ چلا ہوتا

تیری خاطر لٹا دیا سب کچھ
یہ نہ سوچا کہ آگے کیا ہوتا

کوئی گزرا نہ وقت بھی ایسا
تُو تصور میں نہ رہا ہوتا

آرزو بس میری یہی رہتی
درد میں تیرے مبتلا ہوتا

تیری چاہت ہی اثر کو بھاتی
ورنہ جیتے جی مر گیا ہوتا

Rate it:
Views: 131
23 Sep, 2022
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets