سارے موسم سہانے ہوتے (ہلکی پھلکی موسیقی)
Poet: UA By: UA, Lahoreسارے موسم سہانے ہوتے
آپ ہمارے دیوانے ہوتے
ہم شمع کے جیسے ہوتے
آپ کوئی پروانے ہوتے
ہجر کی صدیاں لمحوں جیسی
وصل کے پل زمانے ہوتے
جز اپنی چاہت کے ہم
ہر شے سے بیگانے ہوتے
عشق میں ایسے کھوئے جاتے
ہم خود سے انجانے ہوتے
ایک حقیقت کے پیچھے
سو، سو پھر افسانے ہوتے
آپ ہمارے دیوانے ہوتے
سارے موسم سہانے ہوتے
More General Poetry






