سامنے آؤ
Poet: UA By: UA, Lahoreتمہیں ایک بار اور دیکھ لوں سامنے آؤ
کئی دنوں سے نہیں دیکھا ہے سامنے آؤ
جو تمہیں دیکھ لوں تو دل کو بھی قرار آئے
کئی دنوں سے یہ دل ہے بیقرار سامنے آؤ
کئی دنوں سے قرار دل کو سنبھال رکھا تھا
یہ دل اب چین نہ پائے چلو اب سامنے آؤ
تمہی بتاؤ تمہیں اپنے پاس کیسے بلائیں
کہ آج طبیعت بہت اداس ہوئی سامنے آؤ
عظمٰی تمہیں قسم ہے میری بات مان لو
رکھ لو میری قسم کا بھرم سامنے آؤ
More General Poetry






