سانحہ بھوجا ائیر لین کے پاس منظر میں کہی گئی غزل
Poet: Suhail Ahmad By: Suhail Ahmad, Rawalpindiروح بےقرار ہے
فضا بھی سوگوار ہے
اداس ہے کلی کلی
لٹی لٹی بہار ہے
یہ کیا ہوا کہ آج پھر
ہر آنکھ اشکبار ہے
یہ شعر ہیں کہ ہے صدا
یہ درد کی پکار ہے
یہ چار سو اداسیاں
یہ کس کا انتظار ہے
لٹ چکا ہے قافلہ
غبار ہی غبار ہے
More General Poetry






