سبھی تیرے قدموں کی دھول ہے
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillتو محیط ہے میری سوچ کا ۔ توہی ارض ہے تو ہی طول ہے
تو مدار نہ ہو اگر میرا ۔ میری ہر تمنا فضول ہے
میرے ہم نفس تیرےدم سے ہے میرے ماہ و سال کی رونقیں
میری زندگی میری شاعری سبھی تیرے قدموں کی دھول ہے
میری سانس تو میری روح تو میرا خواب تو میری چاہ تو
تیرے ساتھ اجالوں کی آس میں مجھے تیرگی بھی قبول ہے
میری جان تیرے وجود سے کبھی ہٹ کے دیکھا نہ آنکھ نے
تو کلی کلی تو مہک مہک تو ہی رنگ ہے توہی پھول ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad