سب تو ٹھیک ہے!

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

رنگ روٹھے روٹھے، میلے میلے، چُھوٹے چُھوٹے
سانسوں میں خرا‍‍‌ش ڈالیں ریت بھرے جھونکے

جِھریوں میں ٹوٹی ہوئ رو‍‌‍شنی پھنسی ہے
چھاؤں چھت کی، دھوپ سے جل رہی ہے

سپنوں کے سرہانے خوف سرسراۓ
چپ ہو کے ہنسی اپنی ہنسی اُڑاۓ

جلے کاغذوں کی بو سے خو‍‌شبو اٹی ہے
ٹکڑوں میں بٹی خو‍شی جوڑے نہ جُڑی ہے

ایسی پوری زندگی کوئ پوری بِتاۓ
ڈھونڈو بھی تو کوئ کمی ڈھونڈی نہیں جاۓ

Rate it:
Views: 386
04 Feb, 2014