سب سے منفرد

Poet: Imran Nazeer By: Imran Nazeer, Gujranwala

تم کو اپنا ہم سلام لکھتے ہیں
تمہی سے کرنا کلام لکھتے ہیں

تم کو لکھتے ہیں بادشاہ اپنا
خود کو تمہارا غلام لکھتے ہیں

آنکھیں تمہاری شراب لکھتے ہیں
خود کو تمہارا شباب لکھتے ہیں

تم کو لکھ کر ہم ثواب سارے
خود کو سارے عذاب لکھتے ہیں

دیکھ کر تمہیں چھلکے جو جام
پیمانہ تم سے جلا، بخدا لکھتے ہیں

سب غموں کو طلاق دے کر
تم کو سب سے رہا لکھتے ہیں

تمہاری تعریف ہے عادت ہماری
تم کو اپنی ہی اک ادا لکھتے ہیں

خود کو لکھ کر آگ ہی آگ ہم
تم کو جنت کی ٹھنڈی ہوا لکھتے ہیں

خود کو لکھتے ہیں بدنام بزم ہم
تم کو ہی سراپا حیا لکھتے ہیں

ذندگی بھر چھانتے رہے خاک جو ہم
تم کو ان سب کی جزا لکھتے ہیں

چلو عمراؔن! سب سے منفرد لکھیں
اک بے وفا کو آج ہم با وفا لکھتے ہیں

Rate it:
Views: 816
17 Mar, 2021