Add Poetry

سب کچھ تو دے دیا ھے تیرے اختیار میں

Poet: اسد رضا۔۔ By: ASAD, MPK

 سب کچھ تو دے دیا ھے تیرے اختیار میں۔
پاس اب اپنے کچھ نہیں پلے سرکار میں۔

ایک ناقص وجود ہوں میں نا ابکار سا۔
ہنوز نجانے کیا ڈھونڈھتے ہو مجسم بیکار میں ؟

کہتے ہو تیرے بغیر زندگی زندگی نہیں۔۔۔
آہ ! کتنا تضاد رکھتے ہو قول و قرار میں۔۔

کیا ہی صبر آزماتے ہو تم اپنے پیار میں۔۔۔
دیکھو ! کہیں کمی نہ آ جائے اعتبار میں۔

دل ! جا بجا ڈھونڈھتا ھے یار تیری صورت ۔
نہیں معلوم چھپے ہو کہاں کس آئینہدار میں؟

کیا ہی زمانے ظالم نے آگ لگائی باہم ۔۔
کہ تو بھی رویا زارو زار اور ہوا اشکبار میں۔
 

Rate it:
Views: 772
23 Jun, 2021
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets