Add Poetry

ستاروں کل شب آجانا مجھے کچھ دیر سونے دو

Poet: UA By: UA, Lahore

ستاروں کل شب آجانا مجھے کچھ دیر سونے دو
کئی راتوں کا جاگا ہوں مجھے کچھ دیر سونے دو

سنا ہے ہنسنے والوں کو کبھی رونا بھی پڑتا ہے
میں ہنسنا چاہتا ہوں یارو! مجھے کچھ دیر رونے دو

میں بچہ تو نہیں سب ہی مجھے رستہ بتاتے ہیں
میرے اطراف کے لوگو! مجھے کچھ دیر کھونے دو

محبت کا شجر دست ِوفا سے بونا چاہتا ہوں
ذرا ٹھہرو میں آتا ہوں مجھے یہ بیج بونے دو

میں کب تک دوسروں کے سانچے میں ڈھلتا رہوں آخر
میرے دل کے مطابق بھی مجھے کچھ دیر ہونے دو

Rate it:
Views: 832
08 May, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets