Add Poetry

ستارہ

Poet: Naeem Gondal By: Naeem Gondal, sargodha

یوسف تیری ناکامیاں مجھ کو گوارا بھی نہیں
کیا کروں تیرے سوا کوئی سہارا بھی نہیں

جس کی تو تقدیر تھا تدبیر تو کرتا رہا
تیرے حصے کا صنم رب نے اتارا بھی نہیں

جس کے نشان پا کے تو نے عمر بھر تقلید کی
تجھ کو مڑ کے دیکھنا اس کو گوارا بھی نہیں

تو نے اپنوں کے لئے قربانیاں دیں بے مثال
اور اپنوں نے کہا تو تو ہمارا بھی نہیں

جس کو تو مطلوب تھا طالب رہا جو عمر بھر
وقت کی یہ چال تھی اس نے پکارا بھی نہیں

خواب دیکھے چاند کے عمر بھر تو نے نعیم
تیرے حصے میں تو لیکن اب ستارہ بھی نہیں

Rate it:
Views: 383
25 Aug, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets