Add Poetry

سزا مِلتی ہے

Poet: Saghar Saddique By: Wajid Imran, Pirmahal

موج در موج کناروں کو سزا مِلتی ہے
کوئی ڈوبے تو سہاروں کو سزا مِلتی ہے

میکدے سے جو نکلتا ہے کوئی بے نشہ
چشمِ ساقی کے اشاروں کو سزا مِلتی ہے

آپ کی زُلفِ پریشاں کا تصّور توبہ
نگہت و نُور کے دھاروں کو سزا مِلتی ہے

جب وہ دانتوں میں دباتے ہیں گلابی آنچل
کتنے پُرکیف نظاروں کو سزا مِلتی ہے

میرے پیمانے میں ڈھل جاتا ہے پُھولوں کا شباب
میرے ساغر میں بہاروں کو سزا مِلتی ہے
 

Rate it:
Views: 514
01 Sep, 2010
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets