سلگتی شب کی آنچ پر کیسے سفر کریں

Poet: R.K.JAZEB By: R.K.JAZEB, KSA

سلگتی شب کی آنچ پر کیسے سفر کریں
تاریکیوں کے شور میں اب کیسے سحر کریں

شدت سے یاد آتی ھے وہ گہری حسین شام
ماضی کے اس نگر کو اب کیسے امر کریں

رسوائیوں کی لاش اٹھاتے ھوئے گزری ھے زندگی
وقت نزع کے عالم میں خود کو معتبر کریں

اب مجھ کو شاد رکھے گا خود ہی میرا وجود
دل سے غبار جھاڑ کر اب اک نیا سفر کریں

Rate it:
Views: 573
04 Nov, 2013