سمندر میں بہا اشکوں کا دھارا لوٹ آؤ نا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملایشیاسمندر میں بہا اشکوں کا دھارا لوٹ آؤ نا
مرے دل نے تجھے پھر سے پکارا لوٹ آؤ نا
وہ لوٹا ہے مرے آنگن میں پھر سے روشنی لے کر
کہیں پھر کھونہ جائے یہ ستارہ لوٹ آؤ نا
میں جلتی ہوں چراغوں کی طرح اس شب کے سینے پر
بہت رنجور ہے اب یہ نطارہ لوٹ آؤ نا
پرانے زخم سینے میں خوشی سے میں چھپا لوں گی
مجھے مت مارو یوں تنہا دوبارہ لوٹ آؤ نا
ذرا سی ٹھیس لگنے سے بکھر جاؤں گی دنیا میں
مرا ہوتا نہیں تجھ بن گزارالوٹ آؤ نا
محبت بن کے اتری ہے سحر کی گود میں شبنم
لو وشمہ نے تجھے پھر سے پکارا لوٹ آؤ نا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad